GainTECH4IT | Board Services
As we know that every student has a relationship with education. As the student's classes progress further, the study and routine life of the students becomes tougher. Sometimes it happens that the student is facing a problem and there is no one to guide him properly. In such situations, there are many predators and bad people whose job is to rob the innocent students by misguiding them. It is said that the needy is crazy.
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہر طالب علم کا تعلیم کے ساتھ تعلق ہوتا ہے۔ جیسے جیسے سٹوڈنٹ کی کلاسز آگے کی طرف بڑھتی چلی جاتی ہیں اسی طرح سٹوڈنٹس کی سٹڈی اور روٹین لائف زیادہ ٹف ہوتی چلی جاتی ہے۔ بعد اوقات اس طرح ہوتا ہے کہ سٹوڈنٹ کسی مسئلہ کا شکار ہوتا ہے اور اس کو ٹھیک سے گائیڈ کرنے والا بھی کوئی نہیں ہوتا۔ ایسے حالات میں بہت سے شکاری اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں جن کا کام ہی معصوم سٹوڈنٹس کو غلط گائیڈ کر کے لوٹنا ہوتا ہے۔کہتے ہیں کہ ضرورتمند دیوانہ ہوتا ہے۔
A needy person always wants to get his work done. Sometimes taking advantage of his compulsion, several lakhs of rupees are taken while his work becomes routine. You must have noticed that there are many people in the name of education consultant who do not even have an iota of knowledge about the laws. They not only misguide the student but also spoil his case wrongly. In these situations, there is a great need for true and virtuous people.
ایک ضرورت مند انسان ہر حال میں اپنا کام کروانا چاہتا ہے۔ بعض اوقات اس کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی کئی لاکھ روپیہ لیا جاتا ہے جبکہ اس کا کام روٹین کا ہو جاتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ایجوکیشن کنسلٹینٹ کے نام سے بہت سے لوگ ایسے بھی موجود ہیں جن کو قوانین کا ذرہ برابر بھی علم نہیں ہوتا۔ وہ صرف سٹوڈنٹ کی غلط رہنمائی کرتے ہیں بلکہ غلط طریقے سے اس کا کیس بھی خراب کر دیتے ہیں۔ ان حالات میں سچے اور نیک انسانوں کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔
As you know our project started in 2003. We try our best to guide the students in the right sense. But this year it was realized that just guiding is not enough. Most of the students want to get their work done from us. This is because we have been working for years and you won't find a single negative report about our work all over the internet. On the contrary, I have seen cases where the work was only worth a few thousand, but lakhs of rupees were stolen from them. Later, the name and sign of the person who stole their money is not seen.
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمارا یہ پراجیکٹ 2003 سے شروع ہوا۔ ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ سٹوڈنٹس کی صحیح معنوں میں رہنمائی کی جائے۔ مگر اس سال یہ بات محسوس کی گئی کہ صرف رہنمائی کرنا ہی کافی نہیں ہے۔ اکثر سٹوڈنٹس اپنا کام ہم سے کروانا چاہتے ہیں۔ اس کی وجہ کہ سالوں سے ہم کام کر رہے ہیں اور ہمارے کام کے متعلق ایک بھی منفی رپورٹ آپ کو پورے انٹرنیٹ پر نہیں ملے گی۔ اس کے برعکس میں نے ایسے بھی کیسز دیکھے ہیں جن کا کام تو صرف چند ہزار کا تھا مگر ان سے لاکھوں روپے ہڑپ کر لیے گئے۔ پھر بعد میں اس بندے کا نام و نشان بھی نظر نہیں آتا جو ان کے پیسے ہڑپ کر گیا۔
Considering these circumstances, our institution has decided that we will help the online students. Will charge very reasonable charges for these services so that no student gets cheated by wrong hands in future. The following services have been started in this regard.
- Helping to find student's roll number. click here
- Pre-Board Test. click here
- Personal Assistant. click here
ان حالات کو دیکھتے ہوئے ہمارے ادارہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم آن لائن سٹوڈنٹس کی مدد کریں گے۔ ان سروسز کے بہت معقول چارجز وصول کریں گے تاکہ آنے والے دور میں کوئی سٹوڈنٹ غلط ہاتھوں سے دھوکا نہ کھائے۔ اس سلسلہ میں درج ذیل سروز کا آغاز کیا گیا ہے۔
سٹوڈنٹ کا رولنمبر تلاش کرنے میں مدد کرنا۔
پری بورڈ ٹیسٹ۔
پرسنل اسسٹنٹ۔
You click on the link to get any service and do the necessary action with the form etc. to get your work done with respect and cheap. Be sure that your work will be done with full faith, belief and hard work. Apart from this, the management assures you that no kind of fraud will happen to you. But in all cases the work must be original and genuine. The Service should not be considered a joke and should not be used to harm anyone. If this happens, the institution will not be responsible. Also, the person who does this will be our criminal before Allah tomorrow.
آپ کسی بھی سروس کو حاصل کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں اور فارم کے ساتھ ضروری کارروائی وغیرہ کر کے اپنا کام باعزت اور سستا سرانجام دیں۔یقین رکھیں کہ پورے ایمان، یقین اور محنت کے ساتھ آپ کے کام کو سرانجام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انتظامیہ آپ کو یقین دلاتی ہے کہ کسی قسم کا فراڈ آپ ساتھ نہیں ہوگا۔ لیکن ہر حال میں کام کا اصل اور حقیقت ہونا ضروری ہے۔ سروس کو مذاق نہ سمجھا جائے اور کسی کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ ایسا ہوگا تو ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا۔ نیز ایسا کرنے والا انسان کل اللہ کے سامنے ہمارا مجرم ہوگا۔